جنوبی کوریا کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے 16.4 ارب ڈالرمنافع

جنوبی کوریا کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے 16.4 ارب ڈالرمنافع

  

سیول (یواین پی) جنوبی کوریا کا اپنے فری ٹریڈ ایگریمنٹ پارٹنرز کے ساتھ تجارتی منافع پہلی سہ ماہی کے دوران 16.4 ارب ڈالر رہا تاہم نان فری ٹریڈ شراکت داروں کے ساتھ تجارتی خسارہ دیکھنے میں آیا۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کو رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی ای)کے حامل ملکوں سے 16.4 ارب ڈالر تجارتی منافع ہوا ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے جس سے جنوبی کوریا کو بہت فائدہ ہوا، سہ ماہی کے دوران ایف ٹی اے پارٹنرز کو 96.3 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ درآمدات کا حجم 79.9 ارب ڈالر رہا،سب سے زیادہ تجارتی منافع جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم (آسیان)سے ہوا جس کا حجم 10.5 ارب ڈالر رہا اور یہ ایک ریکارڈ بھی ہے۔

مزید :

کامرس -