سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

  

اسلام آباد (یواین پی)ملک میں سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 تا فروری 2020ء سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 14.8 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 355 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.4 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری 2020ء میں سٹوریج سہولیات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم تین لاکھ ڈالرریکارڈکیا گیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 512 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

مزید :

کامرس -