مارچ 2020، بینک الحبیب لمیٹڈ کے منافع میں 38.83 فیصد اضافہ

 مارچ 2020، بینک الحبیب لمیٹڈ کے منافع میں 38.83 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) 31 مارچ 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 38.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینک الحبیب کے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران بینک کی خالص آمدنی 2.86 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جنوری تا مارچ 2019ء کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ کو 2.06 ارب روپے کی بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح سال 2019ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2020ء کے اسی عرصہ کے دوران بینک کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 80 کروڑ روپے یعنی 38.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کای گیا ہے جس کے نتیجہ میں بینک کی فی حصص آمدن بھی 2.57 روپے تک پہنچ گئی۔ 
پورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک کے ڈیپازٹس میں 9.63 فیصد اضافہ ہوا اور 31 مارچ 2020ء کو بینک کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 990.73 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ دوسری جانب بینک کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں بھی 8.09 فیصد کے اضافہ سے مارچ 2020ء کے اختتام پر قرضوں کامجموعی حجم 528.22 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بینک الحبیب لمیٹڈ کی ملک کے 305 شہروں اور قصبوں میں 782 برانچز صارفین کو بینکاری کی سہولت فراہم کر رہی ہیں اور اسی طرح ملک کی تین برانچز دیگر ممالک میں بھی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

مزید :

کامرس -