ورلڈ بینک و مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں،شیخ امتیاز

ورلڈ بینک و مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں،شیخ امتیاز

  

کراچی(این این آئی)امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں مشاورتی اجلاس بلایا جائے اور ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات دی  جائے اور وہ پاکستان کوقرضوں کے بجائے امدادفراہم کریں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے برآمد ات بند ہوگئیں ہیں اورمعیشت کا پہیہ رک گیا ہے چونکہ جن ممالک کو ایکسپورٹ کی جاتی ہے وہاں پر بھی لاک ڈاؤن ہے بعض جگہ پرکرفیو بھی لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے اورترقی پذیر ممالک میں نہ صرف بے روز گاری پھیل گئی ہے بلکہ انہیں معاشی بدحالی کی وجہ سے لا تعداد مسائل کا بھی سامنا ہے انہوں نے کہاکہ چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر قسم کی صنعتیں بند پڑی ہیں۔

ور امپورٹ ایکسپورٹ بھی بند ہے یہاں تک کہ فضائی آپریشن تک معطل ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ لاک ڈاؤن کب تک جاری رہے گا اور کب تک اس کے منفی اثرات ترقی پذید ممالک کے علاوہ باقی دنیا پر اثر انداز ہوں گے۔

مزید :

کامرس -