چک 5فیض: رانا مائنر میں 100فٹ چوڑا شگاف‘ فصلیں تباہ

چک 5فیض: رانا مائنر میں 100فٹ چوڑا شگاف‘ فصلیں تباہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)چک 5۔فیض کے قریب رانا مائنر میں 100فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے 60ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں،مقامی کاشتکاروں نے اپنی مد د آپ کے تحت شگاف کو پر کرتے ہوئے مزید علاقے کو تباہی سے بچا لیا،محکمہ انہار خانہ پری تک محددو رہا،مکئی،مرچ اور سبزیوں کی نقد آوور فصلیں تباہ ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج بن کررہ گئے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

۔تفصیل کے مطابق ملتان کینال ڈویثر ن کی سالانہ نہر رانا مائنر میں گزشتہ روز علی الصبح چک 5فیض کے نزدیک اسماعیل زئی فروٹ فارم سے ملحقہ سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سوا یکڑ سے زائد رقبہ زیر آب آگیا ہے متاثرہ کاشتکار عظیم بھٹہ ودیگر نے بتایا کہ محکمہ انہار کے بیلداروں نے جنگلی سہ پکڑنے کیلئے مذکورہ مائنر کے بغل میں چری ماری تھی جسے ٹھیک طریقے سے پر نہ کیا گیا اور پانی کا دباؤ بڑھنے پر مذکورہ نہر میں شگاف پڑگیا جس سے ہماری 30ایکڑ مکئی،27ایکڑ مرچ اور 3ایکڑ بھنڈی کی فصل زیر آب آکر تباہ ہوگئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ مقامی کاشتکاروں نے اپنی مد د آپ کے تحت شگاف کو پر کرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچایا جبکہ بار بار اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کی ٹیم اس وقت پہنچی جب شگاف کو پرکرلیا گیا تھا۔متاثرہ کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومتی ارباب اختیار سے غفلت کے مرتکب انہار عملہ کے خلاف کاروائی اور نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے۔

فصلیں تباہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -