ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں،ترجمان پنجاب حکومت

ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں،ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کی اصل جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔ کسی کو گراں فروشی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ صوبے میں اشیائے خوردونوش کی کوئی قلت نہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

متعلقہ محکموں کو گراں فروشی کی روک تھام کیلئے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں، عوام سے بھی اپیل ہے کہ دکانداروں کو سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد ہرگز ادائیگی نہ کریں اور ایسے دکانداروں کے خلاف شکایات درج کرائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں شفافیت کی روایت کو پروان چڑھایا گیا ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کا شریف خاندان کی خوشنودی کیلئے میں نہ مانوں کا بیانیہ ان کی مجبوری ہے۔ جس جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں درد ہوگا اور وہ سب کو نظر آرہا ہے،کرپٹ لیگیوں نے چور مچائے شور کافارمولہ کیوں اپنایا قوم اچھی طرح جانتی ہے،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں ان کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جا سکتی۔

مسرت جمشید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -