ایم پی اے خرم خان لغاری مشیر خوراک کے عہدے سے فارغ

  ایم پی اے خرم خان لغاری مشیر خوراک کے عہدے سے فارغ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)مراعات لینے کیلئے خوراک افسروں پر دباؤ کے بعد خفیہ اداروں کی رپورٹ پر وزیر اعلی پنجاب نے مشیر خوراک ایم پی اے خرم خان لغاری کو مشیر خوراک کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ان کی خدمات سپیشل ا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی ہیں اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی کے مشیر برائے خوراک خرم خان لغاری نے(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

محکمہ خوراک کے افسران پر گندم خریداری سیزن کے دوران لیبر کے ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو الاٹ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تھا جس پر خفیہ اداروں نے وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ کی تھی خفیہ اداروں کی رپورٹ پر انھیں مشیر خوراک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دباؤ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -