میپکو: صارفین سے بلنگ کی مد میں 37ارب 64کروڑ کی وصولیاں

میپکو: صارفین سے بلنگ کی مد میں 37ارب 64کروڑ کی وصولیاں

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے رواں مالی سال2019-20?ء کے دوران صارفین سے بلنگ کی مد میں 37ارب 64 کروڑ روپے وصولیاں کی ہیں جس سے پروگریسو ریکوری کی شرح 99.7فیصد رہی ہے۔ گھریلو صارفین سے 18ارب 58کروڑ81لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح 100.2 فیصد، کمرشل (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

صارفین سے 5ارب 20کروڑ86لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 100.7فیصد، ٹیوب ویل صارفین سے ایک ارب 91کروڑ89لاکھ روپے وصولی کے ساتھ شرح 96.3فیصد، صنعتوں سے 11ارب 54کروڑ42لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.1فیصد اور دیگر کیٹگریز کے صارفین سے 38کروڑ87لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ شرح100.4فیصد رہی ہے۔سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل میاں محمد انور کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات کے باوجودبھی میپکو کی ریکوری ٹیمیں صارفین کوآن لائن بلوں کی ادائیگی پر راغب کررہی ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ جولائی تامارچ کے دوران میپکو کینٹ ڈویڑن کی 8ارب 29کروڑ44لاکھ روپے ریکوری کے ساتھ پروگریسوریکوری کی شرح 100.1فیصد رہی ہے۔ ممتازآبادڈویڑن کی 5ارب 96کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.7فیصد، سٹی ڈویڑن کی 4ارب 81کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.8فیصد، شجاع آبادڈویڑن کی 3ارب 74کروڑروپے ریکوری کے ساتھ شرح 99.8فیصد، موسیٰ پاک ڈویڑن کی 7ارب 63 کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.8فیصد اور شاہ رکن عالم ڈویڑن کی 7ارب 19کروڑروپے وصولیوں کے ساتھ شرح 99.2فیصدرہی ہے۔

وصولیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -