تار تبدیلی کیلئے پیسیوں کی ڈیمانڈ‘میپکو حکام نے بزرگ کی زندگی چھین لی

تار تبدیلی کیلئے پیسیوں کی ڈیمانڈ‘میپکو حکام نے بزرگ کی زندگی چھین لی

  

خان پور(تحصیل رپورٹر)واپڈا کی غفلت اور کرپشن نے 50سالہ بزرگ کی جان لے لیجس پر علاقہ کے رہائشیوں نے وپڈا حکام کے خلاف احتجاج کیا ہے بستی جٹکی میں 11کے وی کی تاریں آبادی اور گھروں کی چھتوں سے گزرتی ہیں،50سالہ بزرگ محمد اسلم تاروں سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل بھی علاقے میں کئی لوگ کرنٹ(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

لگنے سے زخمی اور جاں بحق ہوچکے ہیں، انہوں نے بتا یا کہ ہم نے کئی بار تار ہٹوانے کے لئے واپڈا کے مقامی آفیسران سے رابطہ کیاوہ ہم سے اس کام کی رشوت مانگتے ہیں اور تاریں نہیں ہٹواتے ہماری زندگیا ں خطرے میں ہیں، کرنٹ لگنے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں،کرپٹ اور کام چور واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تاریں بھی ہٹوائی جائیں۔

زندگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -