بلاول بھٹو کا سید حسن زمرد بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ‘ کرونا سمیت مختلف امور پر گفتگو

بلاول بھٹو کا سید حسن زمرد بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ‘ کرونا سمیت مختلف امور ...

  

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ولی عہد دربار سید حسن زمرد بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر افسوس ھے عوام کی حفاظت کے لیے قومی حکمت عملی بنائی جائے انہوں نے ولی عہد دربار سید جلالدین سرخپوش بخاری اوچشریف سید حسن زمرد سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال کیا واضح ر ہے چند ماہ قبل بلاول بھٹو زرداری سید حسن زمرد کی دعوت پر اوچ شریف بنگلہ بخاری پر بھی تشریف لائے تھے اور بہت بڑے جلسہ سے خطاب بھی کیا تھا جس میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے بھی شرکت کی تھی۔

رابطہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -