کسانوں کی ترقی‘ خوشحالی حکومت کا مشن  مسز شاہدہ احمد کی صحافیوں سے گفتگو

کسانوں کی ترقی‘ خوشحالی حکومت کا مشن  مسز شاہدہ احمد کی صحافیوں سے گفتگو

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ حکومت کسانوں،کاشتکاروں کی ترقی وخوشحالی کے لیے کوشاں ہے تمام پالیسیاں غریب کسانوں اورچھوٹے کاشتکاروں (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 کی خوشحالی کے لیے بنائی گئی ہیں ان پر عمل کرنے سے ہمارا کسان خوشحال ہوگا۔وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گندم کی خریداری کے لیے کسانوں کو باردانہ جیسے بنیا دی مسائل سے نجات ملی حکومت کسانوں کی محنت کی پائی پائی کے تحفظ کے لیے گندم کے دانے دانے کی خرید کو یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہماراملک زرعی ملک ہے اورقومی معیشت میں بنیادی کردار کسانوں اور کاشتکاروں کا ہے انہیں مضبوط بناکرہی ملک وقوم کے مستقبل کومضبوط بنایاجاسکتاہے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -