عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح   مخالفین صرف پروپیگنڈہ کررہے ہیں  خرم سہیل لغاری کی صحافیوں سے گفتگو

عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح   مخالفین صرف پروپیگنڈہ کررہے ہیں  خرم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک پرمٹ (نمائندہ پاکستان)جتوئی میں ترقیاتی کاموں کے مخالفین عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔بعض لوگ عوام کو گمراہ کرنے کیلیے بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ہیں۔ الزامات لگانے سے پہلے اگر حقائق پر نظر دوڑا لیں تو پھر عوام کو مس گائیڈ کرنے کیضرورت باقی نہیں رہتی۔ عوام کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلیے مینڈیٹ ملا۔ ان کی امیدوں پر پورا اترنے کیلیے جو کچھ ممکن ہوا،کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 275  سردار خرم سہیل لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہ ترقیاتی کاموں کیلیے پراسیس کو فالو کرنا پڑتا ہے۔ سب سے پہلے متعلقہ محکمہ سروے کرتا ہے۔۔پھر ایم پی اے اپنے حصے کے فنڈزمختلف پراجیکٹس کیلیے مختص کرتا ہے۔ پھر ٹینڈر لگتے ہیں۔ جتوئی میں میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی جب ترقیاتی کام شروع ہوا۔ چند شر پسند ترقی دشمن عناصر نے میونسپل کمیٹی کے کام کو رکوانے کیلیے مداخلت شروع کر دی۔ میونسپل کمیٹی نے کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانے کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔دوسرے دن میونسپل کمیٹی کے سب انجینیر کا موقف سنے بغیر مقدمہ خارج کر دیا گیا۔اب مخالفین نے میرے کیخلاف مہم شروع کررکھی ہے۔
گفتگو