کرونا متاثرین کی داد رسی ہم سب پر فرض  ایم پی اے ثاقب خورشید کی بات چیت 

کرونا متاثرین کی داد رسی ہم سب پر فرض  ایم پی اے ثاقب خورشید کی بات چیت 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کی قربت حاصل کرنے کا بہترین مہینہ ہے  ہمیں ا ن لوگوں کی مدد کرنی چائیے جو کرونا حالات سے شدید متاثر ہوئے ہیں آج جن حالات میں رمضان المبارک آیا ہے ہماری ذمہ داری پہلے سے بھی بڑھ گئیں ہیں ایسے افراد جو کرونا اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہورہے ہیں ہم ان کی بھی داد رسی کریں اور اس کے لیے ہمیں اپنے دلوں کو وسیع کرنا ہو گا اور اردگرد کے لوگوں پر نظر رکھنی ہو گی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور بغیر کسی دکھاوے کے لوگوں کی مدد کی جائے اللہ کا فرمان ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے تمام انسانیت کی جان بچائی۔

بات چیت 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -