شہر کو صاف ستھرا بنانے میں لوگ کارپوریشن  عملے سے تعاون کریں‘ چودھری فاروق وڑائچ 

شہر کو صاف ستھرا بنانے میں لوگ کارپوریشن  عملے سے تعاون کریں‘ چودھری فاروق ...

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاہے کہ شہرکوصاف ستھرابنانے میں عوام میونسپل کارپوریشن کاساتھ دے، سینٹری سٹاف اوردیگرعملہ کوگلی محلوں میں صفائی کے دوران کوڑاکرکٹ دیں تاکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے نجات پاسکیں، سیوریج مسائل کاحل یقینی بنایاجارہاہے۔ عیدگاہ سمیت مختلف علاقوں میں چیف افسرمیونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ کے ہمراہ صفائی کاجائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن محدودوسائل میں شب وروز عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لیے فرائض انجام دے رہی ہے، سیوریج لائنوں میں ملبہ اورجانوروں کی آلائشیں، فضلہ پھینکنے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، شہری حدودمیں مویشی رکھنے پرپابندی عائدکرنااشدضروری ہے تاکہ سیوریج مسائل پرقابوپایاجاسکے، چیف افسرعظمت قدیرگورایہ نے کہاکہ عوام میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپنے شہرگلی محلے کوصاف ستھرارکھیں اورمسائل کاباعث بننے والوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فاروق وڑائچ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -