میپکو ٹیموں کا مختلف شہروں میں  آپریشن‘ 105بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا مختلف شہروں میں  آپریشن‘ 105بجلی چوروں کو رگڑا

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 105بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ49ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لا کھ79 ہزار روپے جرمانہ عائد۔25اپریل 2020?ء  کو ملتان میں 11گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو22355یونٹس چوری کرنے پر470706روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14گھریلوصارفین کو13326یونٹس چوری کرنے پر184429روپے جرمانہ،بہاولپور میں 6گھریلواورکمرشل صارفین کو8236یونٹس چوری کرنے پر147100روپے جرمانہ،ساہیوال میں 25گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو40266یونٹس چوری کرنے پر386072روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 12 گھریلو صارفین کو16194یونٹس چوری کرنے پر250000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 20گھریلوصارفین کو27711یونٹس چوری کرنے پر432000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 4گھریلوصارفین کو9981یونٹس چوری کرنے پر136000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 13 گھریلو اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو11283یونٹس چوری کرنے پر173664روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -