ملتان: مختلف علاقوں میں ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ پولیس ادھر اُدھر
ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کیعلاقے سورج کنڈ روڈ پر دو ڈاکوؤں نے محمد شاہد سے پچاس ہزار روپے چھین لئے قطب پور پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے عبدالعزیز سے 60 ہزار روپے اور حرم گیٹ پولیس کے علاقے پل شید لال پر دو ڈاکوؤں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
نے منصور احمد سے پانچ ہزار روپے چھین لئے صدر پولیس کے علاقے میں سعید احمد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ملک اطہر نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ خان ویلج روڈ پر اس کی دکان سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد صفدر اور اس دیگر گیارہ ساتھیوں کے د و لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے زکریا پولیس کے علاقے سے محمد ا?صف کی موٹرسائیکل، محمد علیم کی دکان سے 36 ہزار روپے مالیت کا سامان، سمیع اللہ کے گھر سے ایک لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کیعلاقے سے عبدالرحمان اور زبیر نواز کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے محمد ندیم نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ اس کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے شاہد اقبال کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کے کبوتر چوری کر لئے گئے محمد الطاف نے الپہ پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان سجاد، ہاشم، ا?صف، عمر حیات اور اقبال وغیرہ نے اس کی ایک لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کی گندم چوری کر لی ہے
ادھر ادھر