روزہ داروں کیلئے خوشخبری،آج سے 2 مئی تک بارشوں کاامکان

روزہ داروں کیلئے خوشخبری،آج سے 2 مئی تک بارشوں کاامکان

  

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے 2 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے پورے ہفتے کے دوران بالائی خیبرپختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان و خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں، منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور بدھ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں، جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان جبکہ ہفتے کو بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بارشیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -