ایف آئی اے نے سائبر کرائم میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے سائبر کرائم میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 20افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نائیجیریا کے 6 گروہوں کا سراغ لگاکر20افرادکو

گرفتار کر لیا ہے جو مقامی ساتھیوں کی مدد سے پاکستانی عوام کو لاکھوں ڈالر دینے کی لالچ دے کر لوٹ رہے تھے۔ ایف آئی نے ملزموں کو عدالت پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مختلف سماجی روابط کی ویب سائٹس جیسے فیس بک، لنکڈ ان، یوٹیوب اور ٹنڈر کو عوام کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
ایف آئی اے کارروائی