پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل طلب گندم، چینی بحران پربریفنگ دی جائیگی
اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس(کل)منگل کو طلب کر لیا گیا، جس میں گندم اور چینی کے بحران سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس
کمیٹی کا اجلاس منگل کو دن 2 بجے ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کریں گے،اجلاس میں گندم اور چینی کے بحران سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، کمیٹی اجلاس میں ارکان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے،کمیٹی چیئرمین سمیت 29 ارکان پر مشتمل ہے۔
پی اے سی اجلاس