لڑکی سمیت 5افراد قتل‘ مختلف واقعات میں 4ہلاکتیں

  لڑکی سمیت 5افراد قتل‘ مختلف واقعات میں 4ہلاکتیں

  

ملتان‘ رحیم یار خان‘ راجن پور‘ چوک پرمٹ‘ جام پور‘ لودھراں‘ شاہ جمال،شادن لُنڈ (نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن بستی موچی والا میں گھریلو رنجش پر داماد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے سسر کو قتل کر دیا قتل ہونے والے کا نام اللہ ودھایا ہے جسکی عمر 48/50 سال بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطاق مقتول اپنےگھر پر موجود تھا، اس کا داماد محمد فیاض اپنے بھائی محمد امتیاز اور واحد بخش کے ساتھ گھر آیا اور اللہ ودھایا پر درانتی سے حملہ کیا۔ درانتی اس کے پیٹ میں لگی اور اللہ ودھایا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ الپہ نے موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔الپہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجوا دی ھے اور قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ھے۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 33 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا چک 317 کی رہائشی شمیم بی بی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کا 33 سالہ بیٹا گھر واپس آ رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع پا کر متعلقہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر تھانہ پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی کردی ہے۔ راجن پور کے نواحی علاقے حاجی پور میں غیرت کی بھینٹ چڑھادی گئی، چچا نے فائر نگ کرکے اپنی سگی بھتیجی کوقتل کردیا خود تھا نہ حاجی پور میں پہنچ کر گرفتاری دے دی ہے ذرائع سے ملنے والی معلو مات میں بتایا گیا ہے محمداسلم نامی ملزم کواپنی بھتیجی پرکسی نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کاشبہ تھا گذشتہ روز اُس نے فائر نگ کرکے اپنی بھتیجی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا اور خود تھا نہ میں گرفتاری دے دی پو لیس تھا نہ حاجی پور نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ ٹھٹہ چنڈیر میں پانی کے تنازعے پر ڈنڈوں وغیرہ مسلح افراد بلال،سجاد،راشد پسران احمد بخش،عبدالرزاق،نازک،شبیر پسران غلام نبی اور احمد بخش چاچڑ نے دھاوا بول کر محمد رمضان، حضور بخش کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔ حضور بخش زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ محمد رمضان ولد اللہ ڈتہ چاچڑ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 184،20 درج کردیا گیا۔ محمد رمضان نے بتایا کہ قتل کے نامزد ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔ مقتول کا پورا خاندان خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا شکارہے۔ گھریلو حالات سے تنگ اور مبینہ طور پر خاوند کی طرف تشدد کی وجہ سے ایک بچے کی ماں نے گھر میں رکھی زہر پی کرکے خودکشی کرتے ہوئے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جا م پور کے علاقہ شاہ جمال میں بتول بی بی زوجہ فیاض احمدکھوکھر جس کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور ایک بچہ بھی ہے۔ نے مبینہ طور پر خاوند کی طرف سے تشدد اور دیگر گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کرکے گھر میں رکھی ذہر پی کرکے زندگی خاتمہ کر دیا ہے۔ ریسکو 1122نے خود کشی کرنے والی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور شفٹ کر دیا۔ تاہم ورثاء اس کو ہارٹ اٹیک کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری طرف مبینہ طور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں موجود متوفیہ کے ورثاء کے مطابق متوفیہ کسی اور کو پسند کرتی تھی۔والدین نے زبردستی شادی کر تھی جس کی وجہ ائے روز گھر میں حالات کشیدہ تھے۔ تیز رفتاری کے باعث کار الٹنے کے باعث شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جیکب آباد کا رہائشی 35 سالہ محمد عالم جو کہ کار پر سوار ہو کر موٹر وے پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی اور شدید زخمی ہو گیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ زخمی کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ خانیوال روڈ پراڈا نظام آباد کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق نظاآباد کا رہائشی 60 سالہ اللّٰہ یار جوکہ اڈا نظام آباد پر روڈ کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیم نے لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل گئی جس سے دودھ فروش جاں بحق ہوگیا۔کھلنگ شمالی کا اکبر کھنڈویا پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔

ہلاکتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -