کرونا نے ملک کی کمر توڑ دی‘ قوم کو ب ڑے حوصلے کی ضرورت‘ جاوید ہاشمی

کرونا نے ملک کی کمر توڑ دی‘ قوم کو ب ڑے حوصلے کی ضرورت‘ جاوید ہاشمی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی نے سئنیر سیاست دان ممتازمسلم لیگی مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی قومی سیاسی علاقائی کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا محمد اشرف قریشی نے کرونا وائرس کی وجہ سے عوامی مشکلات متوسط طبقے غریب سفید پوش ضرورتمندوں دیہاڈی دارمزدور کسانوں کے مسائل مصائب پرگہری تشویش کا اظہار کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا پاکستان ناتجربہ کار کھلاڑیوں اناڑیوں کی تجربہ گاہ بن چکا ہے پوری قوم اذیت کربناک صورتحال کا شکار ہے لیکن ہم ہر خدمت جدوجہد کیلئے تیار ہیں اسوقت قوم کو سہارے حوصلے طاقت کی ضرورت ہے پاکستانی لوگ پرامن بہادردلیر ہیں حکومت غلط ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورتحال ہے ان سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے یہ اداروں کو بدنام اور نقصان پہنچا رہے ہیں قوم نے بے پناہ قربانیاں دی یہ روز قربانی مانگتے ہیں اور ہفتے 15 دن کے بعد پھر قربانی مانگتے ہیں خود کچھ عوام کو دینے کے لیے تیار نہیں دنیا بدل گئی جس طرح حکومت کی جارہی ہے اسطرح جمہوری ممالک میں نہیں ہوتا سوچ روئیے بدلنے ہونگے خدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا سیاسی روایات شرافت دیانت قربانی حب الوطنی خدمت جمہوریت کا حسن ہے لیکن آج کل جو کچھ ہو رہا ہے قابل رشک نہیں ہے کروناوبا نے ملک کی کمر توڑدی جسکے اثرات دیرپا محسوس ہوتے رہے گے۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -