رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کیا جائے‘ مفتی نعمان حسن

رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کیا جائے‘ مفتی نعمان حسن

  

رحیم یارخان(بیورورپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی نے کہاکہ رمضان المبارک اپنے دامن میں رحمتوں اور برکتوں کی بہاریں لیکر آتا ہے۔ رمضان المبارک صبر اور شکر کا مہینہ ہے۔ ماہ مبارک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ذخیرہ اندوزی گناہ کبیرہ اور خدا کی ناراضگی کا سبب ہے۔ اہل خیر حضرات مدارس دینیہ کے ساتھ خصوصی تعاون کرکے دونوں جہانوں کی کامیابیاں اپنے نام کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر پیغام رمضان میں جاری بیان میں کیا۔ مفتی نعمان لدھیانوی نے کہا کہ رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ رمضان رحمتوں کا لوٹ سیل میلہ ہے۔ ماہ صیام خدا سے لینے کا نادر موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت رمضان آرڈیننس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ ماہ مبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے ہی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ورنہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کو گردن کی طرف سے ذبح کریں گے جو ابھی سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں از خود بڑھا چکے ہیں۔ حکومت تب ہوش میں آئے گی جب ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کاخون چوس چکے ہوں گے۔ مفتی نعمان لدھیانوی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کثرت استغفار اور دعاؤں سے کرونا جیسی وباؤں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

نعمان حسن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -