حکومت کرونا مریضوں کے نام پر سیاست چمکارہی ہے‘ جمشید خان دستی

حکومت کرونا مریضوں کے نام پر سیاست چمکارہی ہے‘ جمشید خان دستی

  

چوک مکول(نامہ نگار) عمران خان سے وابستہ پاکستانی قوم کی امیدیں دم توڑ چکیں۔ عمران خان سیاست کے کرپٹ چہروں سے لوٹی گئی دولت واپس لینے کے نام پر اقتدار میں آئے۔ نواز شریف، زرداری اور ملک کی بنیادیں کھودنے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی نے ملک اجمل کالرو سید باقر شاہ کے ھمراہ نیشنل پریس کلب چوک گدھ پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو? کیا۔ پاکستان کا مزدور،کسان اور غریب طبقہ پہلے ہی بدترین صورت حال کا شکار تھا۔ اب کرونا سے تحفظ اور بچاؤ کے نام انہیں گھروں میں بند ہو کر بیٹھنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔یہ کیسی احتیاطی تدابیر ہیں۔ مساجد میں نماز تراویح کیلیے جمع نہیں ہو سکتے۔امدادکی رقم ہزاروں لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کر کے دی جارہی ہے۔ اگر کرونا سے تحفظ مقصود ہوتا تو جگہ جگہ رش کرنے کے بجا? لوگوں کی دہلیز تک امداد پہنچائی جاتی۔ مزدور اور غریب گھروں کے اندر بھوک سے بلبلا رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ بند، مریض کو ہسپتال تک لے ہی نہیں جا پاتے۔ اگر کوئی ہسپتال تک پہنچ بھی جاتا ہے تو حکومتی ہدایات کے مطابق ڈاکٹر اسے قرنطینہ میں ڈال دیتے ہیں۔ کرونا مریضوں کے نام پر ڈرامے بازی کی جا رہی ہے۔ حکومت عقل سے پیدل ہے۔ اس کی کوئی بھی منطق سمجھ نہیں آتی۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -