حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

حنیف پتافی کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

  

ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ‘سٹی رپورٹر)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء کی فراہمی کو مانیٹر کیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار علاقہ کی ترقی کو فوکس کررہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان شہر میں اربوں روپے کے پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا ہے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈیرہ

غازی خان کے شہریوں کیلئے وزیر اعلی کی طرف سے تحفہ ہے۔مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ چوک چورہٹہ کیسستا بازار میں ریڑھی بانوں کی سہولت کیکئے ٹف ٹائلز کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔چوک چورہٹہ سے چونگی ڈمبرا تک ٹف ٹائلز کی تنصیب جلد شروع ہوگی،پل ڈاٹ سے پل پیارے والی تک کے فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز لگادی گئیں ہیں جلد صفائی اور دھلائی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ بلاک 48، محلہ غریب آباد کی پل اور پارک کمہاراں والا پر گھاس لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہے۔ خیابان سرور میں سابقہ فیض پکوان کی گلی میں 500 فٹ سیور لائن کی تنصیب جلد شروع کردی جائے گی۔پائپ موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں۔

معائنہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -