ادائیگیاں ٹھپ‘ پیف سکولز ٹیچرز‘ مالکان کا حکومت کیخلاف احتجاج شروع

  ادائیگیاں ٹھپ‘ پیف سکولز ٹیچرز‘ مالکان کا حکومت کیخلاف احتجاج شروع

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) نئی سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی مصروفیات‘ پیف سکولز کو ادائیگیو ں کا معاملہ لٹک گیا‘معلمات و سٹاف کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے پیف سکولز کی ادائیگیاں التوا کا شکار ہیں اور یکم مئی کو 4ماہ کے واجبات اکٹھے ہو جائیں گے۔ نئی تعینات ہونے والی سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب سارہ اسلم کی گندم خریداری مہم کے سلسلے میں ننکانہ صاحب ڈیوٹی ہے جس میں ان کی مصروفیت ہے‘ پیف سکولز کو پیمنٹس کی ادائیگی کیلئے دستخط کیلئے فائل ان کی ٹیبل پر پڑی ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ مصروفیت کے باعث ان کے پاس ارجنٹ نوعیت کے معاملات لائے جائیں۔ دوسری جانب ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث پیف سکولز کی معلمات و سٹاف کو تنخواہیں تاحال ادا نہیں ہو سکی ہیں اور ان کی مالی صورتحال بدترین ہو چکی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ گھمبیر صورتحال پر غور کرکے فوری احکامات جاری کریں۔اس بارے میں رابطہ کرنے پر محکمہ تعلیم سکولز اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے موقف میں کہا ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

پیف سکولز معاملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -