ڈیرہ: گھر میں خوفناک آگ‘ صنعتکار کا بیٹا جھلس کر جاں بحق

ڈیرہ: گھر میں خوفناک آگ‘ صنعتکار کا بیٹا جھلس کر جاں بحق

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی کے فرزند سید خضر عباس نقوی گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جھلسنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے انکی نماز جنازہ کربلا شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر شہباز علی خان نصوحہ،ملک مصطفی کھنڈوا،ملک نذر حسین کھنڈوا،خلیل احمد خان علیانی،سابق چیئر مین پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن حبیب الرحمن خان لغاری،سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس ملک محمد مجاہد،سابق ایم پی اے سید عبد العلیم شاہ،سابق چیئر مین میو نسپل کارپوریشن سید عمران شاہ سمیت تاجروں،وکلاء سیاسی و سماجی رہنماؤں،اکابرین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کر تے ہو ئے دعائے مغفرت کی اس المناک سانحہ پر چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود، نائب صدر مرزا محمد ظفراقبال، سابق صدور خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس، بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، شیخ افضال احمد، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمد طارق اسماعیل قریشی، سردار شہباز علی خان نصوحہ، شیخ زاہد نظام، سابق نائب صدور محمد لطیف خان پتافی، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی، غلام عباس خان، خواجہ محمد ارشد، ملک ریاض احمد، جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان، محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری توقیر حیدر، چوہدری خالد ریاض، زوار گدا حسین شمسی، سرمد سلیم، ادریس احمد شیخ، ذکااللہ خان، چوہدری شہزاد بشیر، مرغوب علی بٹ،عبدالکریم خان، سردار جان عالم خان لغاری، حاجی محمد علی شیخ، خلیل احمد خان علیانی، مرزا محمد اقبال، شیخ محمد آصف رزاق، شیخ طاہر معراج،رانا حاجی نذیر احمد، میاں محمد ایوب، فیاض علی چوہدری، حافظ عصمت اللہ خان، محمد اقبال صدیقی اور محمد مجا ہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے چیمبر کے سابق صدر سید ظفر عباس نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جو المناک اور افسوس ناک سانحہ پیش آیا اس پر ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے بیٹے سید خضر عباس نقوی کے انتقال پر تعزیت اور ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹی کے جھلس جانے پر ان کی جلد صحت یا بی کی دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے مرحوم سید خضر عباس نقوی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی چھ بجے شام بروز منگل بمقام دربار قائم آل محمد بلاک 45میں ادا کی جائے گی۔

آتشزدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -