ملتان:سٹاک مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،فلور ملز سے 7ہزار بوری گندم برآمد

ملتان:سٹاک مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،فلور ملز سے 7ہزار بوری گندم برآمد

  

ملتان‘ڈیرہ (سپیشل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) ضلع ملتا ن میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروعی کردیا گیا ہے اس ضمن میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف گزشتہ روزبڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر جلال پورپیر والا غلام سرور نے غریب نواز فلور مل پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 7 ہزار بوری گندم برآمد کر لی۔اس ضبط شدہ گندم کومحکمہ خوراک کے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

گندم خریداری مرکز جلالپور پیروالا سنٹر ٹو منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ مذکورہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کیلئے چالان ڈپٹی کمشنر کی عدالت کو بھجوایا جائے گا۔جبکہ ماہ صیام میں ہوٹل کھلا رکھنے والے مالک کو 13000 روپے اور گندم ذخیرہ کرنے والے دو افراد کو 45000 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔دولاکھ 65 ہزار کلو گرام گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کیں۔پل کلیری پر اللہ بخش کھلول کے گودام سے 50 کلو گرام کی چار ہزار بوریاں گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کی کئیں اور مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اسی طرح سخی سرور روڈ پر فاروق شاہ کی آڑھت سے 50 کلو گرام کی 1300 بوری گندم برآمد کرنے کے ساتھ بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ نیو سبزی منڈی میں ہوٹل کھلا رکھنے پر محمد افضل کو 13000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -