عملی کام زیرو‘ سیاسی جماعتوں نے عوام کو سیاست کا ذریعہ بنالیا‘ سید ذیشان اختر

عملی کام زیرو‘ سیاسی جماعتوں نے عوام کو سیاست کا ذریعہ بنالیا‘ سید ذیشان ...

  

بہاولپور(نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی والخدمت کے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد رضاکار ریلیف کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ الخد مت فاونڈیشن نے اب تک ایک ارب روپے25 کروڑ سے زائد مالیت کا ضروری سامان 36لاکھ سے زائد خاندانوں تک پہنچایا ہے۔ ملک میں کرونا کی وبا پھیلے ڈیڑھ ماہ گزر گیا، مگر ہماری حکومت ابھی تک ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس اور بچاؤ کیلئے ضروری سامان مہیا نہیں کر سکی۔انھوں نے کہا موجودہ اور سابقہ،حکمران پارٹیاں صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو ڈیلیور کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ ملک و قوم کی خدمت سے عبارت ہے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ وفاق اور سندھ اس وقت بھی لڑائی میں مصروف ہیں، انھوں نے عوام کی زندگیوں کو بھی سیاست کا ذریعہ بنالیا گیاہے، انہوں نے کہاکہ رجوع الی اللہ قومی وحدت کی تحریک ہے۔

ذریعہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -