رمضان المبارک میں عبادات کرنے کیساتھ ساتھ مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری‘ احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے اس مشکلات اور آزمائش میں ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت سعاعتوں کی صورت میں یہ موقع عطافرمایا ہے کہ ہمیں سچی توبہ کے ساتھ اپنے رب کے ساتھ مسلسل رابط کر کے گناہوں کی معافی مانگیں اور اپنے رب کو راضی کر کے اس عالمی وباء سے نجات حاصل کریں،رمضان المبارک میں ناداروں اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی ایک اہم فریضہ ہے،اس مہینے میں ہمیں کھلے دل سے اپنے حاجت مند بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عاجزی اور انکساری کے ساتھ اسں عالمی وباء سے نجات حاصل کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کا واحد ذریعے ہے،رمضان المبارک میں ہمیں اپنے اللہ کے حضور وہ خصوصی دعائیں مانگنی ہیں جن کے ذریعے ہمیں کورونا وائرس کی وباء سے نجات مل سکے،انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں روزے رکھنے سے ہمارے اندر معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقے کے لیے ہمدردی اور قربانی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، یہ مقدس مہینہ ہمیں نیکی اور اعتدال پسندی کی راہ پر چلنے کاسبق دیتاہے اور معاشرے میں بھلائی کے فروغ اور بدی کے خاتمے کا راستہ ہے، ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں عبادات کرنے کی ساتھ ساتھ ہمیں مکمل احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کرنا ہے تاکہ وبائی مرض سے دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
احمد یار