آئے روز الزامات‘ وفاقی حکومت سندھ فوبیا کا شکار‘ خواجہ رضوان عالم

آئے روز الزامات‘ وفاقی حکومت سندھ فوبیا کا شکار‘ خواجہ رضوان عالم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)یہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جب دنیا کورونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کیلئے لاک ڈاون کی طرف جا رہی تھی ہمارے فلسفیانہ وزیراعظم لاک ڈاون کے حوالے سے خود بحث میں لگے ہوئے تھے کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن نااہل حکومت لاک ڈاون سخت نرم سمارٹ یا لنگڑا کی بحث میں مصروف ہے ٹرمپ، مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران احمد نیازی کی سیاست نفرت کی سیاست کا دوسرا رخ بن چکا ہے یہ ملک پتا نہیں کس کے رحم و کرم پر ہے مرکزی حکومت کو سندھ فوبیا ہو گیا ہے سندھ حکومت پر آئے روز من گھڑت جھوٹ کے پلندوں پر مشتمل الزامات کا پنڈورا باکس کھولا جاتا ہے لیکن مرکزی حکومت کے جھوٹے حواری جان لیں کے عوام سندھ حکومت کی کارکردگی کو سہرا رہی ہے اور پوری دنیا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تعریف کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے اپنے میڈیا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران احمد نیازی ہر دوسرے دن قوم سے خطاب کرتے ہیں زیادہ اموات کا خوف دلاتے ہیں وسائل نہ ہونے کا رونا روتے ہیں پوچھتے ہیں عوام کو بھوک سے بچاوں یا کورونا سے گھبرانا نہیں درس دیتے ہیں کہ امریکہ چین سنگاپور اور ملائیشیا جیسے ممالک کیا کر رہے ہیں خطاب کے آخر میں حسب روایت چور مچائے شور کی طرز پر کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا کا خواب دکھاتے ہیں اور گھبرانا نہیں ہے کا بھاشن دیتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اربوں روپے کما رہی ہے خدا را ان مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دو مہنگائی کنٹرول کرو اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے کی کمی کی جائے اور یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کیلئے سستی اور معیاری اشیا کا فوری بندوبست کیا جائے۔

رضوان عالم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -