نازک حالت میں کاروبار کی اجازت دینا حکومت کا بڑا کارنامہ‘ زاہد اقبال چودھری

نازک حالت میں کاروبار کی اجازت دینا حکومت کا بڑا کارنامہ‘ زاہد اقبال چودھری

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے راہنماسابق امیدوارصوبائی اسمبلی زاہداقبال چودھری نے کہاہے کہ کوروناوائرس کے نتیجہ میں لاک ڈاؤن ہونے سے بے روزگارافرادکی کفالت کابیڑااٹھاتے ہوئے وسائل نہ ہونے کے باوجودوزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے احساس ریلیف پیکج جاری کرکے ثابت کیاہے کہ تحریک انصاف ہی اصل میں غریب عوام کی خیرخواہ حکومت ہے۔وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پرسجادخان کھچی،سیدسخی حسین شاہ،عبدالحنان خان بدھ،چودھری بابرمنظوردوگل،قاضی حمدالحسن،سیدراجن امام شاہ ودیگربھی موجودتھے۔زاہداقبل چودھری کاکہناتھاکہ وزیراعظم کی مالی امدادکی اپیل پرپاکستان اوردنیابھرسے جس طرح لوگوں نے رسپانس دیاہے اس سے وزیراعظم کی قیادت پرپوری دنیاکے اعتمادکااظہارہوتاہے مشکل ترین حالات میں حفاظتی اقدامات کرکے کاروبارکھول دیناحکومت کابہت بڑاکارنامہ ہے ورنہ امریکہ سمیت پوری دنیامیں جہاں بھی کوروناوائرس پھیلاہواہے وہ حکومتیں اس طرح کاروبارکھولنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں اس سے نہ صرف تاجروں کی مشکلات ختم ہوئی ہیں بلکہ دیہاڑی دارمزدورطبقہ کی بھی پریشانیوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان کایہ بھی کہناتھاکہ جوصنعتیں ابھی تک بندہیں حکومت ان کے کھولنے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے غورکرے تاکہ ان صنعتوں سے وابستہ مزدورطبقہ بھی اپنے گھروں کے حالات بہترکرسکے مشکلات کے دن بہت جلدختم ہوجائیں گے لیکن عوام کوچاہئے کہ حکومتی ہدایات پرعمل کرکے اپنے آپ اوراپنے اہل خانہ کواس موذی وائرس سے محفوظ رکھیں کاروبارکھولنے کایہ مطلب نہیں ہے کہ ہم لاپرواہی اختیارکرلیں گھرسے نکلتے وقت تمام تراحتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔

کارنامہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -