سی پی او ملتان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

سی پی او ملتان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان نے قرنطینہ سنٹر ڈی ایچ کیو ملتان کا دورہ کیا ڈی ایس پی سرکل ممتاز آباد اظہر رضا گیلانی اور ایس ایچ او شاہ شمس اختر اسلام ان کے ہمراہ تھے سی پی او ملتان نے تمام ترسیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو بریف کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قرنطینہ کیے گئے افراد کی سیکیورٹی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں، ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے گلے ملنے اور قریبی میل جول سے اجتناب کریں۔ سی پی او ملتان نے جوانوں سے ویلفئیر اور سحری و افطاری سے متعلق دریافت کیا جنہوں نے تمام سہولیات سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا آپ کی ویلفیئر اور صحت سے متعلق ہر طرح کا خیال رکھا جائے گا۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ ہو تو کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں قرنطینہ کیے گئے افراد کی خدمت اور ان کو ہرطرح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس افسران کی بڑی تعداد مکمل حفاظتی لباس و سازوسامان کے ساتھ قرنطینہ سینٹر میں تعینات کی گئی ہے۔
دورہ