مودی فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے‘ بشارت راجہ

مودی فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے‘ بشارت راجہ

  

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر قانون و پالیمارنی امور محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یارومددگار خواتین کی اجتماعی بیحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی، مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔اپنے بیان میں محمد بشارت راجہ نے کہا کہ علمائے کرام رمضان میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر نمازکے بعد خصوصی دعائیں کروائیں،کشمیر میں گزشتہ 8ماہ سے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید سنگین ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھایا،کوئی جبر و استبداد کشمیری مسلمانوں کے حق خود ارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔

‘ بشارت راجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -