صوابی،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

صوابی،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  

صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا۔ حکومتی احکامات پر 04:00بجے ضلع بھر میں تمام بازار مکمل لاک ڈاؤن تمام بازاروں میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظرمیں ایس ڈی ایس پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز کا مختلف بازاروں کادورہ,تمام دکانداران صبح 10:00 کے بعد سہ پہر 4:00تک دکانیں کھلے رہیں گی۔اس کے بعد سخت کاروائی کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر صوبائی حکومت کے طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کی روشنی میں ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ضلعی پولیس آفسران نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے کورونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے لوڈ سپیکرز پر اعلانات کرائے گئے اور سختی سے منع کیا گیا کہ صبح 10 بجے کے بعد اور سہ پہر 4:00 تک معمول کے مطابق دکانیں کھلی رہے گی اس موقع پرحکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا۔ شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری میل جول سے گریز کرنے کی کی تاکید کی گئی۔عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ ہر قسم کی دوکانیں ماسوائے میڈیکل سٹور شام04:00بجے کے بعد مکمل طور پر بند ہونگے۔ بازار میں آتے وقت ہر شخص اس بات کو یقینی بنائے کہ ماسک پہنا ہوا ہو۔ سماجی فاصلوں کو ہر ممکن صورت میں برقرار رکھیں۔ جبکہ بالا ضرورت بازاروں میں ہجوم بنانے پر پابندی عائدہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -