وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا سب کیمپس ٹانک کا دورہ

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا سب کیمپس ٹانک کا دورہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)وائس چانسلرگومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کاگومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کادورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے ان کا استقبال کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر افتخاراحمد نے کہاکہ کسی بھی علاقے کی ترقی میں وہاں تعلیمی اداروں کا قیام نہایت ہی اہم کردار ادا کرتاہے۔ٹانک جیسے پسماندہ علاقے کے لوگوں میں فروغ تعلیم کیلئے سب کیمپس ٹانک کاقیام ایک خوش آئند اقدام ہے اور کچھ ہی عرصے میں یہاں کے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہونا اس بات کا ثمرہے کہ یہاں کے لوگ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپس میں جلد از جلد نئے شعبہ جات شروع کئے جائیں تاکہ ٹانک و مضافات کے لوگ اس سے مزید مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش نے وائس چانسلر کو ٹانک کیمپس کا معائنہ کروایا اور ٹانک کیمپس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈائریکٹر ٹانک کیمپس نے مزیدکہا کہ سب کیمپس ٹانک کے قیام میں پاک فوج،پولیس، ضلعی انتظامیہ،میڈیا اوراہلیان ٹانک نے اپنا مثبت کردارا دا کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا جس کو وائس چانسلر نے سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -