تھانہ‘ 2 دن مکمل لاک ڈاؤن کے بعد دوپہر تک بازار کھولنے میں رعایت

تھانہ‘ 2 دن مکمل لاک ڈاؤن کے بعد دوپہر تک بازار کھولنے میں رعایت

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) تھانہ میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کے بعد دوپہر تک بازار کھلنے میں نرمی۔ بارہ بجتے ہی اانتظامیہ نے اعلانات شروع کردئے۔ زیادہ رش والے مقامات پر مالاکنڈ انتظامیہ کے جوانوں کے چھاپے گاہک کو دکانوں کے قریب سے ہٹانے کی ڈیوٹی بھی مالاکنڈ انتظامیہ کے جوان کرتے رہے۔ آخر یہ لوگ کب ہوش کے ناخن لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 25.24 اپریل کو تھانہ میں صبح تا شام مکمل لاک ڈاؤن رہی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلنے لگا۔ بازار صدر اور سماجی شخصیات اسسٹنٹ کمشنر مالاکنڈ سہیل خان سے ملاقات کی اور کچھ دیر کے لئے نرمی کی اپیل کی۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں میں کامیاب مذاکرات کے بعد کل اتوار کے روز بازار صبح سے دوپہر 12 بجے تک کھلی رہی۔ تاہم قصائیوں اور کریانہ سٹوروں پر رش رہی جس پر مالاکنڈ لیویز کے جوان ہجوم والے مقامات پر جاکر لوگوں کا رش کم کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔ تاہم بارہ بجے کے بعد بازار کو حسب معمول دوبارہ بند کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -