پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ 35 گرفتار

پشاور میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ 35 گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ زبیر خان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی نے پشتخرہ میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے بڈھ بیر اور متنی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں سبزی فروش‘ قصاب‘ پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مصنوعی گرانفروشی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -