احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شفافیت اولین ترجیح ہے،ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شفافیت اولین ترجیح ہے،ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے، سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شفافیت کے پیش نظر شائع کی جارہی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 8171 اسکیم میں کیٹیگری 1 اور 2 کی امداد 2010 کے سروے پر دی جا رہی ہے، 2010 میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں امن عامہ نہ ہونے کی وجہ سے سروے نہیں ہوا تھا۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 3 میں وزیرستان کا حصہ آبادی کے لحاظ سے ہے، 8171 اسکیم کے تحت شمالی وزیرستان سے 61 ہزار 164 اور جنوبی وزیرستان سے 62 ہزار 499 ایس ایم ایس موصول ہوئے ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کیٹگری 3 میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشیر کا حصہ آبادی کے لحاظ سے رکھا گیا ہے اور مستحقین کی نشاندہی نادرا کے ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کیٹگری 3 میں رقم کی ترسیل اگلے ہفتے شروع ہوگی، احساس ایمرجنسی کیش میں سیاسی مداخلت اور اقربا پروری کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ سماجی تحفظ کے اس پروگرام میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ثانیہ نشتر