کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، رینجرز آفیسر کے بیٹے کا قاتل گرفتار
کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے رینجرز کے اعلیٰ افسر کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم ریحان عرف بابا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لائنز ایریا کے علاقے میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی جس میں قتل و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب ملزم ریحان عرف بابا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اگست 2016ء میں ڈکیتی میں مزاحمت پر رینجرز کے افسر کے بیٹے کو قتل کیا تھا، جبکہ ملزم کے ساتھی دانش عرف پنچی کو اس کیس میں سزائے موت ہوچکی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل متعدد بار جیل جاچکا ہے، ملزم کو تھانہ بریگیڈ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
قاتل گرفتار