سی ڈی اے کی سمارٹ لاک ڈاؤن میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال

سی ڈی اے کی سمارٹ لاک ڈاؤن میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سی ڈی اے نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے درمیان تعمیراتی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ یہ تعمیراتی سرگرمیاں شاہراہ دستور پر پاک سیکرٹریٹ کے سامنے پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لئے اوور ہیڈ پُل کی تعمیر کے سلسلے میں اتوار 26اپریل کو دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں۔ اس پُل کے تعمیراتی کام کو ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو ایوارڈ کیاگیا تھا جس پر 39ملین روپے لاگت آئے گی۔ اس پُل کی لمبائی 50میٹر ہے۔ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی طرف سے اسٹیل سے تیار کئے جانے والے اس پُل کے تعمیراتی کام کا آغاز ہیوی مکینیکل کمپلیکس نے شروع کیا تھا تاہم کرونا وائرس کی وباء اور بعدازاں لاک ڈاؤن کے باعث اس پُل پر تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا اب جبکہ حکومت پاکستان نے تعمیراتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی روشنی میں سی ڈی اے انتظامیہ نے اس رکے ہوئے تعمیراتی منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں تاہم اس ضمن میں حکومت کی طرف سے تعمیراتی منصوبوں کے لئے بنائے گئے SOPاور تمام تر حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو تمام منصوبوں میں یقینی بنایاگیاہے۔ اس پُل کا فیبریکیٹڈ(Fabricated) سٹرکچر ہیوی مکینیکل کمپلیکس ورکشاپ میں تیار ہوچکا ہے اور جونہی پُل کی بنیادوں کا کام مکمل ہوگا تو یہ سٹرکچر لگا دیا جائے گا۔ ہیوی مکینیکل کمپلیکس سے سائیٹ پر سول ورک کے آغاز کے لئے بنیادوں کی کھدائی پر کام شروع کر دیا ہے۔،چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا کہناہے کہ حکومتی کی جانب سے دئیے گئے ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیراتی کام جاری رکھے جائیں گئے۔تعمیراتی کاموں کے دوران مکمل حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھا جائے گا۔
سی ڈی اے