سول ہسپتال جیکب آباد کی لیڈی ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا

سول ہسپتال جیکب آباد کی لیڈی ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق گھر میں قرنطینہ کر ...

  

جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد کی سول ہسپتال کی لیٖڈی ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق،گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا اہل خانہ سمیت اب سول ہسپتال کے عملی کی بھی ٹیسٹ کی جائے گی ڈی ایچ او،طبی عملہ حفاظتی سامان نہ ملنے پر سراپا احتجاج تھا،اور کام بند کرنے کی دھمکی دی تھی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول ہسپتال کی زچہ بچہ شعبے میں تعینات لیڈی ڈاکٹر صنم ولد شام لعل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد لیڈی ڈاکٹر کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے محکمہ صحت کی ٹیم نے لیڈی ڈاکٹر کے گھر پہنچ کر معائنہ کیا اس سلسلے میں ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد بخش جکھرانی نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر لیڈی ڈاکٹر کی ٹیسٹ کی گئی لیڈی ڈاکٹر کو ہلکا بخار تھاسول ہسپتال کے مزید50ڈاکٹرس اور عملے کی ٹیسٹ کی گئی ہے دیگر تمام کی ٹیسٹ نگیٹو ہے لیڈی ڈاکٹر کے اہل خانہ کو بھی گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے انکی بھی ٹیسٹ کی جا رہی ہے واضح رہے کہ طبی عملہ کورونا سے حفاظتی سامان نہ ملنے پر کئی روز سے سراپا احتجاج تھا اور ڈاکٹرس نے کام نہ کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

لیڈی ڈاکٹر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -