کورونا جیسے وبائی مرض سے نجات صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے

کورونا جیسے وبائی مرض سے نجات صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے

  

رستم(تحصیل رپورٹر) ضلع مردان کے معروف سماجی شخصیت اور محکمہ پولیس خیبر پختونخواہ کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی سردار خان نے کہا ہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض سے نجات صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے ہمیں اپنے اردگرد ماحول خصوصا سرکاری افسران و اہلکار کو انجام دہی کے دوران احتیاطی تدابیر کا ضروری خیال رکھنا چاہئیے، ماہ رمضان برکتوں والا مقدس مہینہ ہے تمام امت مسلمہ کو اللہ تعالی کہ حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش اور آخرت کی کامیابی کی دعا کرنی چاہئیے، صحافیوں سے گفتگو کے دوران حاجی سردار خان نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نجات کے لئے ہمیں تمام تر احتیاطی تدابیر کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اکثر اوقات مختلف تقریبات میں سماجی فاصلے اور ماسک کا خیال نہیں رکھا جاتا لہذا پولیس و انتظامی افسران کو ایسے اہلکاروں اور مجمع اکٹھا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس اور طبی عملے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کو ہر جگہ کورونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا جا رہا ہے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور دست بازو بن کر حکومت وقت کی طرف سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بناکر اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -