لاک ڈاؤن میں مزید سختی‘ رستم مین بازار مکمل طور پر بند

لاک ڈاؤن میں مزید سختی‘ رستم مین بازار مکمل طور پر بند

  

رستم(تحصیل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون میں مزید سختی کے اعلان کے بعد رستم مین بازار مکمل طور پر بند جبکہ روڈ سنسان پڑے رہے، اعلان سے قبل جزوی لاک ڈاون میں نرمی کیوجہ ہزاروں افراد بازار میں سودا سلف کیلئے موجود ہوتے تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری جزوی لاک ڈاون کے دوران عوام بلا ضرورت بازاروں کا رخ نہیں کرتے لیکن رمضان المبارک میں افطاری سے چند لمحے قبل تحصیل رستم کے مختلف بازاروں میں عوام کا جم غفیر حکومتی احکامات کو چیلنج کررہا تھا میڈیا پر رپورٹس آنے کے بعد کے ضلعی انتظامیہ خرکت میں آگئی اور لاوڈ سپیکر پر اعلانات میں عوام اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ روزانہ عصر چار بجے سے قبل دکانیں بند کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اعلان کے بعد رستم مین بازار میں مقررہ وقت سے قبل تمام دکانیں بند ہونے سے بازار مکمل طور پر صاف اور سڑکیں سنسان ہوگئے جس سے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا رستم کے عوامی اور سیاسی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے...

مزید :

پشاورصفحہ آخر -