جندول‘ تحریک انصاف کی تنظیم نو‘ غلام حسین صدر منتخب

جندول‘ تحریک انصاف کی تنظیم نو‘ غلام حسین صدر منتخب

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تحریک انصاف نے ضلع دیر لوئر میں کابینہ سازی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد بشیر خان کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق غلام حسین کو ضلعی کابینہ کا صدر، دوست محمد خان کو سینئر نائب صدر، نظر گل اورسیف الملوک کو نائب صدور، ملک عدنان کو جنرل سیکرٹری،اخونزادہ صغیر کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،نظام الدین،جمیل حسن،حجاج،وزیر بادشاہ،سید اظہار الدین عرف شاہ جی،ہاشم خان،ہدایت خان ڈپٹی جنرل سیکرٹریز،صاحبزادہ اخلاق کو سیکرٹری مالیات، اور وحید ظفر خان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔میڈیاں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و ممبرقومی اسمبلی محمد بشیر خان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کابینہ آئندہ انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد تک خدمات سرانجام دیگا۔انہوں نے کہا کہ تنظیمیں نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر مسائل سامنے آرہے تھے اس لئے پارٹی کارکنان کے اصرار اور پارٹی قیادت کے احکامات کی روشنی میں تنظیم سازی مکمل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں محدود عہدے شامل ہوتے ہیں اس لئے جن لوگوں کو عہدے نہیں ملے وہ بھی ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور ان کے کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح کے تمام قائدین اور کابینہ کے سابق عہدہ داران خدمات کا سلسلہ جاری رکھے انشاء اللہ اگلے انٹراپارٹی انتخابات میں صلاحیتوں کے بنیاد پر انہیں بھی موقع مل جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -