احساس پروگرام کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے‘ حفیظ الدین

احساس پروگرام کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے‘ حفیظ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ)زیارت تالاش کے سنیئراخبار فروش حفیظ الدین نے احساس پرو گرام کے مقامی ذمہ دارن کے خلاف کاراوائی کا مطالبہ کیا ہے،اپنے ایک بیان میں حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی اور احساس پروگرام کے مقامی ذمہ داران نام شامل ہونے کے باوجود اُ نہیں اوراُ ن کے اہلیہ کودفتر کے بار بار چکر لگوارہے ہیں جس سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ انہیں آج کل کا کہہ فنگر پرنٹس اور دیگر حیلوں بہانوں سے ٹرخایا جارہا ہے،موجودہ بحرانی صورت حال نے جہاں تمام طبقات کو متاثر کررکھاہے تو دوسری جانب اخبار فروش اس براہ راست متاثر ہوئے اور اُ ن کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں،حکومت احساس پروگرام کے ذمہ دارن کے نامناسب روئیے حوالے سے کاراوائی جبکہ امدادی پیکج میں اخبار فروش برادری کو شامل کریں