سعودی شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے راشن بیگز کی تقسیم

سعودی شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے راشن بیگز کی تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سعودی فرما رواشاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے امداد کے مستحق افراد میں سولہ کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم لاہور سے شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار پاکستان کے عوام کی مدد کے لئے سعودی عرب ان کے شانہ بشانہ ہے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، حکومت پنجاب، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق پانچ ٹیمیں راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کررہی ہیں اور ہر راشن بیگ 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کنگ آئل، دو کلو خشک دودھ آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو جوس پاوڈر، دو کلو کھجوریں شامل ہیں اور اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر اور بلخصوص کورونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھر وں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی مددہو سکے گی اور راشن کی شفاف انداز میں تقسیم یقینی بنانے کے لئے ادارے کے نمائندے خود گھر گھر جاکر راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
شاہ سلمان