صوابی‘ ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی

  صوابی‘ ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی مر دان روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ نوجوانوں کو طبی امداد دے کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔ ڈاگئی لار کے قریب ہونے والے اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اسماعیل اور فواد سکنہ صوابی زخمی ہو ئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -