ٹریفک حادثے میں 3 بچے شدید زخمی

ٹریفک حادثے میں 3 بچے شدید زخمی

  

رستم(تحصیل رپورٹر) رستم مردان روڈ پر چارگلی چوک میں افطاری سے قبل ٹریفک حادثے میں تین بچے شدید زخمی ہوگئے، تیز رفتار موٹر کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر 3 بچوں پر چھڑ دوڑا. حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تینوں زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا، زخمیوں میں میں 11 سالہ سعد ولد اختر اور اسکا 4 سالہ بھائی زید اور 5 سالہ ساحل ولد مشتاق ساکنان چارگلی شامل ہیں جس میں 4 سالہ زید ولد اختر کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کو مردان میڈیکل کمپلیکس سے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا ہے، پولیس نے موقع پر موٹرکار ڈرائیور نوید خان ولد نذیر محمد ساکن بھائی خان کو موٹرکار سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا...

مزید :

پشاورصفحہ آخر -