صوابی‘ پولیس کی اہم کارروائی‘ اقدام قتل کیس کا ملزم گرفتار

صوابی‘ پولیس کی اہم کارروائی‘ اقدام قتل کیس کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ کالوخان پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اایکضرب پستول اور ایک کلاشنکوف بر آمد کر لی۔چند روز پہلے مدعی عثمان ولد فضل رحیم سکنہ چارباغ نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ کی کہ وہ گھاس کاٹنے کی عرض سے کھیت گیا تھا جہاں ملزم عبداللہ ولد شکور سکنہ سیرئی با مسلح آکر اپنے پستول سے اس پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس سے وہ دائیں کندھے پر لگ کر زخمی ہوئے۔مدعی عثمان کے رپورٹ پر تھانہ کالوخان میں ملزم بالا کے خلاف زیر دفعہ 324 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کیا گیا۔  وقوع کے دن سے چونکہ ملزم رفوچکر تھا۔ خفیہ ذرائع سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کو ملزم مذکورہ کی اپنے گھر میں موجودگی کی اطلاع ملی۔ جس پر انھوں نے فوری ایس ایچ او تھانہ کالوخان کو ملزم کے گرفتاری کے ہدایات دئے۔  ملزم عبداللہ کے گھر خود میوجودگی کی خفیہ اطلاع اور ایس ڈی پی او رزڑ علامہ اقبال خان کے ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالوخان فیاض خان کے نگرانی میں متعلقہ بیٹ افسر ASI ہمایون بابا خیل نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کو اپنے گھر سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 8MM رائفل اور ایک عدد پستول 30 بور برآمد کئے گئے۔