کورونا لاک ڈاؤن،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار،کاروباری مراکز سیل

کورونا لاک ڈاؤن،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)کورونا لاک ڈاون حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے کاروباری مراکز کو سیل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹانک میں کورونا لاک ڈاون سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری شدہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش پر ڈی آیس پی ہیڈ کوارٹر عمردراز، ایس ایچ او فہیم ممتاز اور آنچارج ٹریفک پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ ٹانک بازار میں ان تمام کاروباری مراکز کو بند کردیا جو کہ لاک ڈا?ن کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی کی خلاف ورزی کر رہے تھے، کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں دوکانداروں کو گرفتار کرکے انکے دکانات کو سیل کردیا۔پولیس فورس کی جانب سے بزریعہ لا?ڈ سپیکر عوام اور دوکاندراوں کو متنبہ کیا کہ چار بجے کے بعد مکمل لاک ڈا?ن ہوگا اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا? گی لہزا عوام الناس سے اپیل کی کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -